لاہور( این این آئی )عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، افغان مسئلہ پر اوآئی سی وزرا ئے خارجہ کا خصوصی اجلاس بلائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فلسطین کی صورتحال تشویشناک ہے ، اسرائیل کے مکروہ عزائم کو روکنے کیلئے عالمی اور اسلامی دنیا کو فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کی عظیم قوت ہے ،پاکستان عالم اسلام کے مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتا، پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد کو سمجھتا ہے ، افغانستان کی صورتحال عالم اسلام اور عالمی دنیا سے فوری طورپر اقدامات اٹھانے کا تقاضہ کرتی ہے ، سرد موسم میں افغانستان میں انسانی المیہ پیدا ہو سکتا ہے ، مملکت سعودی عرب کی طرف سے او آئی سی وزرا ئے خارجہ کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی باہمی مشاورت کا نتیجہ ہے ، پاکستان اس اجلا س کی میزبانی کے ساتھ اس کا بھرپور خیر مقدم کرنے کا اعلان کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر ریاست پاکستان کے تمام ذمہ داران اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، افغانستان کے امن کو پاکستان کا امن سمجھتے ہیں، پاکستان کی عسکری ، سیاسی قیادت کا موقف واضح ہے کہ افغان عبوری حکومت سے دنیا کو بات چیت کر کے راستہ نکالنا چاہیے ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...