لاہور( این این آئی)صوبائی الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 133میں ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب اپنے شیڈول کے مطابق 5دسمبر کو ہی ہوگا ۔ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیوز سامنے آنے پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس لئے ضمنی انتخاب ملتوی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مبینہ ویڈیوز کی تحقیقات جاری ہیں،فرانزک کی جائے گی اور ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...