اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 54 سالا جمہوری اور آئینی جدوجہد کا سفر قابل رشک اور بے مثال ہے،جن کا جمہوریت اور آئین کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں آج وہ لوگ ملک و قوم پر مسلط ہیں، جمہوریت، عوام اور آئین پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، بانیان پیپلز پارٹی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارکان کو خراج پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے جمہوریت پسندوں، پارٹی قیادت اور جیالوں کو پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 54سال کی جدوجہد کے پیچھے قیادت اور کارکنان کی لا تعداد قربانیاں شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی 54 سالا جمہوری اور آئینی جدوجہد کا سفر قابل رشک اور بے مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس جمہوری آئینی جدوجہد کا سفر ابھی جاری ہے، جن کا جمہوریت اور آئین کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں آج وہ لوگ ملک و قوم پر مسلط ہیں،ان کے ہاتھوں روز پارلیمان کی بے توقیری اور آئین کی پامالی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکان نے اس دن کے لیے قربانیاں نہیں دی تھی،جمہوریت، عوام اور آئین پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کی وفاق کی علامت ہے، اور رہے گی، پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی آواز اور نمائندگی کا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...