لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ عقل اور خوش قسمتی کے درمیان مقابلہ ہو تو خوش قسمتی غالب آجائے گی ، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج عقلمند سب سے زیادہ دولت مند ہوتے مگر دنیا میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو اپنے ساتھ خوش قسمتی لیکر پیدا ہوتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میںاداکارہ نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ آپ محنت کریں اور باقی معاملہ خدا کی ذات پر چھوڑ دیں ۔ 22کروڑ عوام کے اس ملک میں صرف 5سے 7ہزار لوگ فنکار ہیں اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انسان کے لئے کیا خوش بختی کی علامت ہو سکتا ہے یہ تو رب کی ذات ہی جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے اور اپنے ملک میںجو سکون اور راحت میسر ہوتی ہے وہ کسی ترقی یافتہ ملک میں بھی قیام میں نہیں ہوسکتی۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...