لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ زندگی میں سیکھنے کاعمل ہر وقت جاری رہتا ہے،میں نے 2013ء کے بعد یہ طے کیا تھا جب تک مجھے کسی پراجیکٹ میں واضح مارجن کاکردارنہیں ملے گا میں کام نہیںکروں گی ،میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتی ہوںمجھے اور ہدایت چاہیے ۔ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ جو شخص خدا کی ذات سے ڈرتا ہے وہ کسی کے ساتھ ظلم نہیں کرسکتا اسی لئے میں نے کسی دیندار شخص سے دوسری شادی کرنے کی بات کی تھی کیونکہ جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہ ظلم کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔انہوںنے کہا کہ یہ قطعی غلط اطلاعات ہیں کہ میں طلاق کے بعد بھی اسد خٹک کے ساتھ رہتی رہی ہوں۔ یہ ضرور ہے کہ اسد خٹک خلع کے بعد یہ پاکستان سے بچے لے کر بھاگے تو دبئی میں میرے گھر میں قیام کیا اور میں یہاں سے اپنے بچوں کے اخراجات برداشت کر رہی تھی ۔وینا ملک نے کہا کہ کرکٹرمحمد آصف سے کوئی رومانس نہیں تھا کیونکہ اس میں کچھ بھی نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے کھانے پینے میںبھی احتیاط کرتی ہوں،میں نے اپنی صحت کے لئے جو کچھ سوچا ہے میں صرف وہی کھاتی ہوں او رکوئی مجھے زبردستی کچھ نہیںکھلا سکتا ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...