لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کو کامیابی کے لئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن لینا ہو گی ،شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو میںلگی رہتی ہے اور شاید یہی میری کامیابی کا راز ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میںمنزل کو نہیں پا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوںنے کسی شعبے میں اپنی زندگی کا حصہ گزارا ہوتا ہے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر روز کچھ نیا سیکھوں اور یہی جستجو میری کامیابی کا راز ہے ۔ بشریٰ انصار ی نے کہا کہ نئے آنے والوں کو یہی سبق دوں گی کہ سینئرز کا احترام کریں اور جس قدر ممکن ہو سکے ان کے تجربات سے استفادہ کریں ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...