اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی مذموم کوشش کو ناکام بنادیا گیا ، اے ایس ایف حکام نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے اس گھناؤنی کوشش کو ناکام بنایا۔اے ایس ایف ترجمان کے مطابق نور مال نامی مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے ابو ظہبی جا رہا تھا، ڈیوٹی پر مامور اے ایس ایف عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکینگ کے دوران اسے مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں تلاشی کے دوران بیگ میں چھپائی گئی ساڑھے تین کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر اکے منشیاتا سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی۔حکام نے بتایا کہ ملزم نے ہیروئن کو انتہائی مہارت کے ساتھ بیگ کے محفوظ حصوں میں چھپا رکھا تھا، کڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔بعد ازاں منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...