نواز شریف کی ضمانت دینے والے شہبازشریف کے خلاف حکومت کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

0
255

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے ضمانت دینے والے شہبازشریف کے خلاف حکومت نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وفاقی حکومت شہبازشریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی اور حکومت کی جانب سے موقف اپنایا جائے گا کہ شہباز شریف نینوازشریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی۔حکومتی ذرائع کے مطابق نوازشریف کے وطن واپس نہ آنے پر شہبازشریف کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نواز شریف کی ضمانت کیلئے لکھی جانے والی تحریر میں کہا تھا کہ نوازشریف کو صحتیاب ہونے پر واپس پاکستان لانے کی سہولت فراہم کروں گا صحت مند ہونے کے باوجود نوازشریف واپس نہ آئے تو حکومت کوفزیشن سے تصدیق کا اختیار ہوگا۔عدالت میں نوازشریف کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کرایا گیاتھا، شہبازشریف کی جانب سے ضمانت نوازشریف کے بیان حلفی پر دی گئی۔نوازشریف نے بیان حلفی میں کہا تھا کہ 4 ہفتییاڈاکٹرکی جلدتصدیق کے بعدپاکستان واپس آنیکاپابندرہوں گا، پہلے بھی ہم انصاف کے لیے تعاون کرتے رہے اب بھی کریں گے۔