لاہور( این این آئی)معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سال 2022 میں طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کریں گی جس کی شاعری انہوں نے اور ان کی والدہ سمیت دیگر افراد نے لکھی ہے۔حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ان کے البم کا نام ”وصل ”ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ گلوکاری میں سب سے زیادہ مشکل انہیں پشتو زبان میں گلوکاری کرنے میں پیش آئی۔گلوکارہ نے چینی اور فرانسیسی زبان کو بھی مشکل قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے متعدد زبانوں میں گیت گائے مگر انہیں سب سے زیادہ مشکل زبان پشتو لگی۔گلوکاری و اداکاری میں سے انہوں نے اداکاری کو زیادہ مشکل قرار دیا اور کہا کہ ایکٹنگ کے لیے لچک، سخت محنت، جذبات اور ٹیم ورک کا حوصلہ درکار ہوتا ہے جبکہ گلوکاری کے دوران کوئی بھی شخص تنہا بھی گانا گا سکتا ہے۔واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کا آخری میوزک البم وجد 2017 میں ریلیز ہوا تھا، جس میں صرف 5 گانے شامل تھے اور اب وہ 5 سال بعد آئندہ برس البم ریلیز کریں گی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...