لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ شوہر کا ساتھ ہونے پر خاتون تحفظ محسوس کرتی ہے اور اسے کسی طرح کا کوئی فکر نہیں ہوتا ،میاں بیوی واقعی ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اوراگر زندگی کی گاڑی کو چلانا ہے تو ان میں توازن بر قرار رکھنا پڑتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نادیہ خان نے کہا کہ جب والد کی سرپرستی تھی تو مجھے دنیا کی کوئی فکر نہیں ہوتی تھی او رکوئی بھی کام ہوتا تھا تو میں یہی کہتی تھی ابو ہیں ناں،اب جب شوہر کا ساتھ ہے تو بھی تحفظ کا احساس ہوتا ہے اور کوئی بھی مشکل ہو تو دل سے یہی آواز آتی ہے کہ فکر نہ کرو۔ نادیہ خان نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے اور یہ خوشگوارزندگی گزارنے کیلئے بہت ضروری ہے ،خدا کا شکر ہے خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہوں اورمیری سب کے لئے یہی دعا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ڈسپلن کے حوالے سے بہت سخت ہیں اس لئے پورے گھر میں ڈسپلن کاماحول نظر آتا ہے اور میرے خیال میں ہر گھر میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...