وزیراعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

0
254

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیراعظم عمران خان کی بذریعہ ای لنک ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو جاری کی ہے۔سماعت کے آغاز پر وزیراعظم سے سچ بولنے کاحلف لیا گیا، جج نے وزیراعظم عمران خان سے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کرائی۔دوران سماعت جج نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بیان حلفی میں لکھے ہوئے مندرجات سے بھی واقف ہیں؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جی بالکل میں نے خود اپنے وکیل ولید اقبال کو بیان حلفی لکھوایا تھا، میں نے بیان حلفی میں جو بھی معلومات دیں وہ سچ پر مبنی ہیں، میں بیان کے ساتھ منسلک کاغذات کے بھی درست ہونیکی تصدیق کرتاہوں۔تصدیق مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نے جج سے رخصت کی اجازت مانگی،جج نے تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر وزیراعظم کو جانیکی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ خواجہ آصف کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ سے متعلق کیس میں وزیراعظم 17دسمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے تھے،