کراچی (این این آئی) معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ حد سے زیادہ کامیابی سے ڈرتی ہوںکیونکہ پہلے ہی موسیقی میں شہرت کی وجہ سے اپنے پیاروں کو خود سے دور جاتے دیکھا۔حال ہی میں حدیقہ کیانی نے شوبز ویب سائٹ ‘سم تھنگ ہاٹ’ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی پر کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ انہوں نے زمانہ طالب علمی سے ہی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔گلوکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی تھی مگر جب وہ تین سال کی تھیں تب ان کے والد انتقال کر گئے تو وہ والدہ سمیت لاہور منتقل ہوگئیں۔اداکارہ کے مطابق ان کے والد فوج میں تھے جبکہ ان کی والدہ پرنسپل تھیں اور انہوں نے کم عمری میں ہی پاکستان ٹیلی وڑن پر بچوں کے پروگرامات سے کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ کالج میں تھیں تب ہی انہوں نے پی ٹی وی پر کام کرکے کمائی کرنا شروع کی تھی اور والدہ کو مالی معاونت فراہم کرتی رہیں۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان کے بھائی بھی ان کی طرح موسیقی میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے پہلا گانا بھائی کی مدد سے ہی ریلیز کیا تھا۔گلوکارہ و اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ان کے بھائی تنگ نظر نہیں تھے مگر اس وقت معاشرے کے دبائو کی وجہ سے ان کے بھائی قدرے تنگ نظر تھے، جس وجہ سے انہیں بھائی سے ڈر بھی لگتا تھا۔حدیقہ کیانی کے مطابق 1990 کے بعد انہوں نے کم عمری میں ہی شہرت حاصل کی اور اس وقت علی حیدر جیسے گلوکار سپر اسٹار تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اداکاری کو موسیقی سے کافی مختلف اور مشکل قرار دیا اور اعتراف کیا کہ انہیں اداکاری کرنے سے زیادہ عوامی شہرت مل رہی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...