اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے جھوٹی تقریروں اور ٹویٹس کی بجائے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن اور جھوٹ نہیں ، استعفیٰ چاہیے ،عمران صاحب آج غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب دینا تھا، سڑکوں پر ٹوئٹ نہیں ،ٹویٹ اب صرف استعفیٰ دینے کا کریں اب عوام کو کوئی نیا جھوٹ فریب اور مکاری نہیں چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو سڑکیں اور موٹر ویز نواز شریف بنا گیا وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے نہیں بنائیں ،جھوٹی ٹویٹس کر کے نہ سڑکیں بنتی ہیں اور نہ ہی فارن فنڈنگ کا ڈاکہ چھپتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو بتائیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی تلاشی میں آپ چور ثابت ہوئے ہیں،قوم کو بتائیں کہ آپ نے کن غیرملکی کمپنیوں اور افراد سے کتنے ڈالر کھائے ۔ انہوںنے کہاکہ 2.2 ارب روپے زائد کی فارن فنڈنگ چوری کا جواب دیں، استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں،بتائیں کن ، کتنے اور کون سے غیر ملکیوں سے کتنی غیر ملکی اور غیر قانونی فنڈنگ لی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بتائیں آج تک اپنی غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں کیوں جمع نہیں کروائی ،بتائیں سات سال الیکشن کمیشن سے کیوں مفرور رہے اور آج تک فارن فنڈنگ کی کوئی معلومات نہیں دیں ،عمران صاحب آپ نے سڑک بنائی کون سی ہے جسے سستی بتا کر نیا جھوٹ بول رہے ہیں ،جواب دیں فارن فنڈنگ لے کر ملک کو معاشی اقتصادی اور خارجی سطح پہ مفلوج کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...