اسلام آباد /پشاور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ حسن نعمان کا کہنا ہے کہ رشید ناز کی نماز جنازہ فقیرآباد عیدگاہ میں سہ پہر 3 بجے ادا کی گئی۔رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے، انہوں نے بیشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔ رشید ناز نے کئی پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ‘ایک تھا گاؤں’ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ‘ناموس’ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ‘دشت’ میں بھی کام کیا۔1988 میں، انہوں نے اپنی پہلی پشتو فلم ‘زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ‘ڈکیت’ تھی، انہوں نے شعیب منصور کی فلم ‘خدا کے لیے’ میں بھی کام کیا۔رشید ناز نے شعیب منصور کے ایک معروف ویڈیو گانے ‘عشق محبت اپنا پن’ میں ایمان علی کے ساتھ بھی کام کیا۔رشید ناز کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور، ورنہ، خدا کے لیے اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے خدا زمین سے گیا نہیں ہے ، انکار ، انوکھی، اپنے ہوئے پرائے، غلام گردش، دوسرا آسمان، ناموس، پتھر ، ان سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیتے
مقبول خبریں
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے...
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
واشنگٹن (این این آئی)غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے 57 امریکی ڈیموکریٹس نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے...
متحدہ عرب امارات میں آج سے شدید بارش کی پیشگوئی
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی...
جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں، مستقل جنگ بندی اور غزہ سے...
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا...