اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 2500 خواتین کو قرضہ دیا گیا،کامیاب جوان پروگرام کے تحت صوبوں کوساتھ لیکر چل رہے ہیں، سکل پروگرام کے تحت ایک لاکھ بچوں کو سکالرشپس دی گئیں،ملک بھر میں کامیاب جوان سنٹرز بنائے جارہے ہیں،”ہنر سب کے لیے”کے پروگرام کے لیے 10 ارب رکھا گیا ہے،کامیاب جوان پروگرام کے زریعے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی جاری ہیں،سال 2022 نوجوانوں کا سال ہے،سال 2022 میں 50 ارب روپے قرض جاری کرنیکا ہدف رکھا ہے،ن لیگ دور کی طرح جوانوں کو نیلی پیلی ٹیکسی کے پیچھے نہیں لگایا،وزیر اعظم عمران خان وفاق کی علامت ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 2500 خواتین کو قرضہ دیا گیا،کامیاب جوان پروگرام کے تحت صوبوں کوساتھ لیکر چل رہے ہیں،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ لیا جاسکتا ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 50 ہزار ملازمتیں ملیں،انہوں نے کہاکہ سندھ میں 3 ہزار نئے کاروبار شروع کئے گئے،انہوں نے کہاکہ ہماری 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،اتنی زیادہ نوجوان آبادی کسی بھی ملک کیلئے معاشی انجن ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کی 2 سالہ کارکردگی سامنے لا رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،فرخ حبیب نے کہاکہ کامیان جوان پروگرام کے تحت اب تک 40 ارب کے قرضے منظور کئے جاچکے ہیں،منظور شدہ 40 ارب میں سے 30 ارب فراہم کردئے گئے ،ان کا کہناتھا کہ اس پروگرام کے تحت 22 ہزار نئے کاروبار شروع کئے گئے،فرخ حبیب نے کہاکہ جن لوگوں کے پاس آئیڈیاز تھے انہیں قرضہ فراہم کیا گیا،صرف 27 ارب 2021 میں جاری کئے گئے،انہوں نے کہاکہ سکل پروگرام کے تحت ایک لاکھ بچوں کو سکالرشپس دی گئیں،ملک بھر میں کامیاب جوان سنٹرز بنائے جارہے ہیں،”ہنر سب کے لیے”کے پروگرام کے لیے 10 ارب رکھا گیا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...