خالق نگر(این این آئی)معروف اداکارشفقت چیمہ کی نئی فلم ”پھرآگیا ہیرو”21جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا،فلم کی کاسٹ میں شفقت چیمہ،شکیل سہوترا،فاطمہ عزیز،فریادعلی،بشارت علی جہانزیب،شاہدہ،شہزادپرنس،رضاحسین،علی زیب سید،صام مغل،ماہین چودھری شامل ہیں،جبکہ فلم کے پروڈیوسرفریادعلی ہیں،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے ابھر تے ہوئے نوجوان پروڈیوسر فریادعلی نے کہاہے کہ فلم” پھر آگیا ہیرو” بہت اچھی فلم ہے، اس میں تمام کردار بہت اچھے سے نبھائے گئے ہیں، نوجوان پروڈیوسر نے کہا کہ فلم” پھر آگیا ہیرو” 21جنوری کو پنجاب بھر کے ڈیجیٹل سنیماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم فلم بینوں اور شائقین کو ضرور پسند آئے گی، فلم میں شائقین کو اچھی ایکشن فائٹ دیکھنے کوملے گی،وہ اپنی ڈیبیوفلم کو لے کر بہت پر امید اور پرجوش ہیں،فریادعلی نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کرنیوالوں کیلئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا،انہوں کہا کہ فلم کے ڈائریکٹرزمیرے دوستوںبشارت علی،شکیل سہوترا،عامرسہوترا نے فلم کو پایا تکمیل تک پہنچانے تک میرے ساتھ انتھک محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں ایک دن ضرور کامیاب کریں گے،ہم مل کر پاکستان فلم انڈسٹری کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...