ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے میگااسٹارامیتابھ بچن نے کورونا کے باعث کام رکنے کا شکوہ نئے انداز میں کرڈالا۔بالی وڈ اسٹارامیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پراپنی قریب سے کھینچی گئی تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ کام رہ گیا۔ سب کچھ بند ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے۔امیتابھ بچن کی پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ صارفین نے امیتابھ بچن کوداڑھی کے ساتھ نئے انداز میں سراہا۔ امیتابھ کی پوسٹ پرتبصرہ کرنے والوں میں بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسواوربھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی بھی شامل تھے۔سارو گنگولی نے امیتابھ بچن کی تصویرکے نیچے کے لکھا ‘دی بیسٹ’ جبکہ بپاشا باسو نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا سو کیوٹ۔بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کورونا کی پابندیاں سخت کردی گئی ہیں اوربالی وڈ سمیت مجموعی طورپرہرشعبے میں کام کی رفتارسست ہوگئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...