اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایاز صادق سمیت اپوزیشن رہنمائوں کے ریاست مخالف بیانات پر قانونی پہلو پر غور کر رہے ہیں ،اقدامات بارے جلد معلوم ہو جائیگا،پی ڈی ایم کا بیانیہ ایف اے ٹی ایف سے لے کر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے،یہ بیانیہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کریگا، حکومت ریاست مخالف بیانات کو ہر گز برداشت نہیں کریگی،جمہوری حکومت کو اْکھاڑنے کیلئے ملک کی سلامتی داؤ پرنہ لگا ئیں،نواز شریف کا ملک کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں سابق اسپیکر نے ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ میں مولانا عطاء الرحمن نے گفتگو کی،یہ تمام اقدامات ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کا طریقہ ہے،اداروں کے اندر ٹکراؤ کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے،جو باتیں ہوئیں کہ کسی لیڈر نے تردید نہیں کی،یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ہو،بعض لوگ اس بیانیے سے متفق نہ ہوں تاہم انکی خاموشی میں رضامندی شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی نیوز کانفرنس میں نہ معافی مانگی اور نا انہیں ندامت ہے،ایاز صادق نے آرمی کے مورال کو نیچا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو عدم استحکام کرنے کا پراسس کب شروع ہوا ؟یہ دوہزار سولہ میں ڈان لیکس سے شروع ہوا ،پھر مجھے کیوں نکالا پر چلا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ اے پی سی پھر گوجرانوالہ کا جلسہ ہوا اور کراچی میں قائد کے مزار کی بے حرمتی کی گئی،کوئٹہ میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا ،بات یہاں ختم نہیں ہوئی ،قومی اسمبلی میں ایاز صادق کی تقریر سامنے آئی