نبی کریم ۖکی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، صدر مملکت عارف علوی

0
255

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق ، معاشرتی امور اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اسلام نے حدود متعین کر دی ہیں ، ان تعلیمات کو عام کرنے کیلئے مسجد و منبر کا کردار بہت اہم ہے ، ریاست مدینہ کی طرز پر معاشرے کا قیام ہمارا خواب اور نبی کریم ۖکی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں تفریق کی بجائے اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا چاہئے۔عید میلادالنبی ۖکی مناسبت سے قومی رحمت العالمینۖکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے تمام امت اور اہلیان وطن کو عید میلادالنبی ۖکی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نبی کریم? کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے موجودہ دور کے معاشرتی مسائل کے حل کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور لوگوں میں اس بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مسجد اور منبر کے کردار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل کو ایک خط بھی ارسال کیا تھا جس میں ماحولیات کے تحفظ و فروغ ، زچہ و بچہ کی صحت اور سٹنٹنگ گروتھ کے مسئلہ ، خواتین کے وارثت میں حصہ اور وبائی امراض کی روک تھام کیلئے علما و مشائخ کے کردار کو فروغ دینے کا کہا ہے