کراچی (این این آئی)میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کے دوران موسیقی چوری کرنے کا تنازع شدت اختیار کرگیا، جہاں اب نرملا مغانی نے کمپوزر زلفی کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ مذکورہ نوٹس نرملا مغانی کی قانونی ٹیم کی جانب سے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے ایک گیت ‘تو جھوم’ سے متعلق کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر بھجوایا گیا ہے۔ اس نوٹس میں زلفی کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ نرملا نے جون 2021 میں اس امید کے ساتھ کہ انہیں ایک بڑا بریک ملے گا، زلفی کو اپنی کمپوزیشنز بھیجی تھیں، جس کا زلفی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس میں کہا گیا کہ ان کا جواب دینے کے بجائے یہی کمپوزیشنز اچانک کوک اسٹوڈیو کے ایک گیت میں سامنے آئیں۔ زلفی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس گانے کو استعمال کرنا فوری طور پر بند کریں کیونکہ آپ کے پاس اس کو اپ لوڈ کرنے یا یوٹیوب پر شائع کرنے کا حق نہیں ہے جب تک آپ نرملا سے اس کی باضابطہ طور پر اجازت نہ لیں۔اس میں کہا گیا کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اس کی اجازت حاصل کریں یا پھر اس کا لائسنس لیں جبکہ تب تک اسے ہر سوشل میڈیا ویب سائٹ، یوٹیوب اور کوک اسٹوڈیو 14 سے ڈیلیٹ کریں کیونکہ یہ نرملا کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مذکورہ نوٹس کے جواب میں جیراف پاکستان نے کہا ہے کہ ہمیں قانونی نوٹس ملا ہے اور ہماری قانونی ٹیم کا جواب دے گی۔
مقبول خبریں
آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی...
عمران نیازی اہم شخصیات کی کردار کشی کرتے ہے،احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی...
سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے...
اسلام آباد/ڈیرہ بگٹی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو...
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،امن وامان کی سکیورٹی کے حوالے سے...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان اور پاکستان...
سپریم کورٹ کا فیصلہ ،چیئر مین نیب نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر...
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ' ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر...