کابل(این این آئی) اسلامی امارت افغانستان کے حکام نے افغانستان میں ملازمت اورکام کرنے والی خواتین کو ایک بار پھر خبردارکیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ڈھانپ کررکھیں اور پردہ کرنے کو یقینی بنائیں ورنہ ملازمت کرنا چھوڑدیں۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی امارت افغانستان کی پولیس اور حکام نے ملک کے مختلف محکموں اور اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ کام کے دوران اپنے آپ کو ڈھانپ رکھیں ورنہ اپنی ملازمتیں ترک کردیں۔ گزشتہ روز افغان محکمہ امربالمعروف و نہی عن المنکر نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو تب تک کام پر نہیں جانا چاہیئے جب تک وہ اپنے آپ کو مناسب طریقہ سے ڈھانپ نہ لیں اور اگروہ ان ہدایات پر عمل نہیں کرتیں تو انہیں ملازمت سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔افغان خواتین برقعہ نہ بھی پہنناچاہیں تو وہ کسی بھی قسم کا حجاب پہن سکتی ہیں لیکن خواتین کے لئے مناسب طریقہ سے پردہ کرنا لازمی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...