بیجنگ (این این آئی)چین کی قومی ریاستی کونسل نے امریکہ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پررپورٹ برائے سال2021 جاری کی،جس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت حال عیاں کی گئی ہے۔پیر کے روز جا ری ہو نے والی رپورٹ 6 حصوں پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں جوڑ توڑ کی بھاری قیمت ادا کرنا ،پرتشدد نظریات پر ڈٹے رہنے سے زندگی اور سلامتی کو لاحق خطرات، جعلی جمہوریت کے چال سے سیاسی حقوق و مفادات کی پامالی ، نسلی امتیاز سے سماجی ناانصافی میں شدت آنا، انسانیت کے خلاف تارکین وطن کے بحران کا پیدا ہونا اور فوجی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنا شامل ہیں۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دو ہزار اکیس میں امریکہ میں انسانی حقوق کے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔سیاسی جوڑ توڑ کی وجہ سے کووڈ19کی وبا سے متاثر ہونے والوں اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ رہی۔فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد نئی بلند سطح تک پہنچی جب کہ فائرنگ کے سنگین واقعات کی تعداد 693 رہی جو 2020 سے 10.1فیصد زیادہ تھی۔ جعلی جمہوریت سے عوام کے سیاسی حقوق و مفادات کو نقصان پہنچا ہے،حکومت پر عوام کی شرح اعتماد سال 1958 کے بعد نچلی ترین سطح تک گر گئی ہے۔اقلیتوں ،خاص طور پر ایشیائی نڑاد افراد کے خلاف امتیازی سلوک اور حملے شدید ہوئے۔نیویارک میں ایشیائی نڑاد کے خلاف نفرت انگیز جرائم سال 2020 سے 361فیصد زیادہ ہیں۔پرتشدد طریقے سے قانون کے نفاذ سے پناہ گزینوں اور تارکین وطن مزید مشکلات کا شکارہوئے۔اس کے ساتھ ساتھ ،امریکہ کی یک طرفہ کارروائیاں پوری دنیا میں انسانی المییکا باعث بنیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سال 2021 میں امریکہ کے ”انسانی حقوق کے محافظ ” کا تصور تباہ ہو گیا۔بہت زیادہ ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں امریکہ پر تنقید کی کہ وہ عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا ملک ہے۔ رپورٹ میں امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں اپنے سنگین مسائل کو حل کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...