2021 میں چینی سائنس کی ٹاپ ٹین پیش رفت جاری

0
276

بیجنگ (این این آئی)چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے 2021 میں چین میں ٹاپ ٹین سائنسی پیشرفت جاری کر دی ہیں،اس میں مریخ کے تحقیقاتی مشن کے تھین وین نمبر ون ڈیٹیکٹر کا کامیابی کے ساتھ مریخ پر اترنا، چینی خلائی اسٹیشن کے تھین حہ کور ماڈیول کی کامیابی لانچنگ، کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نشاستہ کی مصنوعی تیاری کی ترکیب، قمری ارتقاء کا راز افشا کرنے والے چھانگ عہ فائیو مشن کی جانب سے چاند کی مٹی کے نمونوں کے حصول سمیت 10 اہم سائنسی پیش رفت کا انتخاب کیا گیا ہے۔چین میں سائنس میں سالانہ ٹاپ ٹین پیش رفت کا انتخاب منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ہائی ٹیک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر نے کیا تھا۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے اب تک سترہ دفعہ اس طرح کی فہرست مرتب کی جا چکی ہے جس کا مقصد بنیادی تحقیقی سائنس کو مقبول بنانا ،بنیادی تحقیق کے لیے پورے معاشرے میں ایک اچھا ماحول پیدا کرنا ہے۔