پاکستان میں کورونا میں مزید اٹھارہ مریض چل بسے ،آٹھ سو سے زائد کیسز رپورٹ

0
227

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 18 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے،861نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 861 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 489 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 196 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہو چکی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 37 ہزار 87 زیر علاج مریضوں میں سے 988 کی حالت تشویش ناک ہے، 14 لاکھ 42 ہزار 938 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 566 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 64 لاکھ 64 ہزار 518 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 68 ہزار 277 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 70 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 1 ہزار 544 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 500 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 174 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 260 ہو گئیں