صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلز کی منظوری دے دی

0
298

اسلام آباد (این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلز کی منظوری دے دی ۔ منگل کو صدر عارف علوی نے بلز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق دی،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل بل 2022 پر دستخط کردئیے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری (ترمیمی) بل، 2022 کی بھی منظوری دی گئی ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری (دوسری ترمیم) بل، 2022 بھی منظور کیا گیا ،صدر کی منظوری کے بعد تینوں بلز ایکٹ بن گئے