چین کی اقتصادی ترقی کی صلاحیت اور معیشت کی لچک انتہائی مضبوط ہے ،حہ لی فینگ

0
353

بیجنگ (این این آئی) 13 ویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس کے موقع پر متعلقہ وزارتوں اور ریاستی کونسل کے کمیشنز کے کچھ سربراہان نے اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتہ کے روز میڈیا سے بات چیت کی۔چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن کے ڈائریکٹر  حہ  لی فینگ نے کہا کہ سال 2021 میں چین کی جی ڈی پی 114 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکی ہے، جو 2020 کی جی ڈی پی کے مقابلے میں 13 ٹریلین یوآن زائد ہے۔یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کی صلاحیت اور معیشت کی لچک انتہائی مضبوط ہے،  ہمارے مارکیٹ ادارے انتہائی متحرک ہیں اور ان میں خطرے کے خلاف مضبوط صلاحیتیں ہیں۔ یہ رواں سال جی ڈی پی کی تقریباً 5.5  فیصد شرح نمو  کے ہدف کے حوالے سے ہمارے اعتماد کی بنیاد بھی ہے۔