بیجنگ (این این آئی)تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس کی افتتاحی تقریب کے بعد ہفتہ کے روز منعقدہ نیوز بریفنگ کے دوران وزیر زراعت اور دیہی امور تھانگ رن جیان نے کہا کہ متعلقہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں دیہی باشندوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان کی زندگی بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ غربت سے نجات پانے والے افراد میں وسیع پیمانے پر دوبارہ غربت کا شکار ہونے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد غربت مہم میں حاصل کردہ ثمرات کو مستحکم کرنے کے لیے تین اقدامات کو مزید اہمیت دی جائے گی۔ اول ، دوبارہ غربت کا شکار ہونے سے بچاو کی خاطر متحرک نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنا یا جائے گا۔ دوئم ، صنعتی روزگار کے بنیادی اصول کے تحت غربت سے چھٹکارا پانے والے علاقوں سے تین کروڑ افراد کو روز گار کے مواقع دیے جائیں گے۔ سوئم ،کلیدی علاقوں ، اہم شعبوں اور کلیدی افرادی گروہوں کے لیے ہر ممکن سہولیات اور امداد کو فروغ دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...