اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ باہر سے بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے، عمران خان ایمانداری کی سیاست کی قیمت روز چکاتا ہے ، اچھا کپتان کبھی بھی بری ٹیم نہیں چن سکتا،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی کارگردگی کے بارے میں سب واقف ہیں،مراد سعید نے 27 کروڑ کی سڑک 17 کروڑ میں بنائی،عثمان بزدار کے پیچھے عمران خان کھڑا ہے،آپ نے عمران خان کو مایوس نہیں کرنا وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اتحادیوں کو چھوڑ دیں تو پی ٹی آئی کے پاس اکثریت نہیں ،ہمارے اپنے ممبران کے بھی تقاضے سامنے آجاتے تھے،وسائل کی کمی ایسے ہے کہ سر ڈھانپو تو پاوں ننگے ہوجاتے ہیں، ہمارے ملک کی یہ حالت ہے کہ جائز قیمت لگائو تو سب بکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایمانداری کی سیاست کی قیمت روز چکاتا ہے، اچھا کپتان کبھی بھی بری ٹیم نہیں چن سکتا۔انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کا یو اے ای میں اقامہ ہے اور سیالکوٹ میں جعلی ہائوسنگ سوسائٹی ہے،خواجہ آصف کالے دھن کو سفید کرنے میں لگا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال کے بھائی نے تین تین لاکھ کا ایک پودا بیچا،اسحاق ڈار نے داتا علی ہجویری کے نام پر ٹرسٹ بنا کر لوگوں کو لوٹا۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں جیل گیا،پرویز رشید پنجاب ہائوس میں 95 لاکھ کا ڈیفالٹر تھا،پرویز رشید اسلام آباد میں گھر ہونے کے باوجود پنجاب ہائوس میں رہتا تھا۔
مقبول خبریں
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...