اسلام آباد (این این آئی)او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ،بین الاوزارتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، چیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی، آئی جی اسلام آباد سمیت مختلف وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 22،23 مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی اور ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد کے منتظر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے، وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کو اپنے لیے بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہے، پاکستان، سفارتی محاذ پر ایک مرتبہ پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی گئی۔وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...