لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے لانگ مارچ سے قبل عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے قبل مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز مختلف جلسوں سے خطاب کرینگی۔مریم نواز 22 مارچ کو سوات میں جلسے سے خطا ب کریں گی۔نواز شریف کی زیر صدارت ملک کے چاروں صوبوں میں رابطہ عوامی مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مریم نواز کے سوات جلسے کے لئے مقامی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔مریم نواز کا دوسرا جلسہ پنجاب میں رکھے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔مریم نواز لانگ مارچ نکلنے پر لاہور سے ریلی اور لانگ مارچ کی قیادت کریں گی۔پارٹی قائد نواز شریف نے فیصلے کی توثیق کر دی۔کراچی اور کوئٹہ میں بھی جلسے کئے جانے کا امکان ہے ۔مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 25 مارچ کو لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔لانگ مارچ کے شرکا 26 مارچ کی رات یا 27 مارچ کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...