لاہور(این این آئی) گھی اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ دو ہفتوں میں گھی کی قیمت میں 52روپے اور سیمنٹ کی بوری میں 170روپے اضافہ ہو گیا ہے،غریب کیلئے کھانا پکانا بھی ممکن نہیں رہا۔مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کا بجٹ بری طرح متاثر ہورہا ہے جبکہ سیمنٹ کی بوری 880روپے تک پہنچ گئی ہے۔عام آدمی نہ روٹی کھاسکتا ہے نہ گھر تعمیر کرسکتا ہے۔حکومت عام آدمی کے استعمال کی اشیاپر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رہا۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت گھی اور سیمنٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔