رمضان کی آمد سے قبل ہی گھی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
253

اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی گھی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں گھی کی فی کلو قیمت میں 55 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گھی کی فی کلو قیمت 479 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ گھی کی قیمت پشاور میں بڑھی، پشاور میں گھی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 55 روپے کا اضافہ ہوا اور گھی 424 سے بڑھ کر 479 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 8 بڑے شہروں میں ہفتے کے دوران گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔