اسلام آباد/لاہور(این این آئی) وفاقی وزراء پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ نے ”سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی، ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی کوششیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اور پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو کی گئی ”سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں، اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں، گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔دوسری جانب ترین گروپ کے عون چوہدری اسلام آباد پہنچے ، جہاں ان کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں، ترین گروپ اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...