اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر جرمانہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو 22 مارچ تک 50ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ،فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کے ساتھ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید ، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے روکنے کے باوجود سوات کے جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کیا۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق...
لاہورمیں حالات معمول پر، کئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور(این این آئی)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور...
راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور...
ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...
لاہورہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے...
پی ٹی آئی میں حب الوطن موجود ہیں، حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے،...
لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں حب الوطن لوگ موجود ہیں۔ جبکہ...