اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے سیکرٹری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کردئیے۔گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش کی گئی تھی، معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔نوٹس میں ارکان کو آگاہ کیاگیاکہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔