راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جتنی کرپشن مولانا فضل الرحمن نے کی اتنی کسی دینی جماعت نے کرپشن نہیں کی، عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پی پی اور ن لیگ نے متعدد باریاں لگائیں، کمیشن لیا ،لوٹ مار کی بیرون ملک اپنے اثاثے بنائے، یہ عمران خان سے این آر او چاہتے تھے مگر انہیں نہیں ملا ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ آج روٹین پریس کانفرنس ہے صورتحال اسپیشل ہے، عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے ان کے پاس چارج شیٹ کیا ہے، پی پی اور ن لیگ نے متعدد باریاں لگائیں، انہوں نے کمیشن لیا لوٹ مار کی بیرون ملک اپنے اثاثے بنائے، صرف ن لیگ نے نہیں زرداری نے بھی کرپشن کی۔انہوں نے کہا کہ جتنی کرپشن مولانا فضل الرحمن نے کی اتنی کسی دینی جماعت نے کرپشن نہیں کی، انہوں نے مدرسوں کی کمائی کھائی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جلا وطنی کا ڈرامہ رچایا بعد میں گواہ اور ضامن آگئے، اب تو خوشی خوشی سے گئے ہیں، نواز شریف نے کہا معاہدہ پانچ سال کا تھا اور معائدے پر دس سال لکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے وزیر اعظم کی تقریر کے موقع پر ہلڑ بازی گندی زبان استعمال کی تقریر کا موقع نہیں دیا، یہ عمران خان سے این آر او چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی بنائی ان کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...