حکومت گھروں کیلئے 4 ارب کی سبسڈی دے چکی ہے، فرخ حبیب

0
171

فیصل آباد (این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت گھروں کیلئے 4 ارب کی سبسڈی دے چکی ہے۔فیصل آباد میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ”میرا پاکستان میرا گھر” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ گھروں کے لیے 56 ارب روپے کے قرض دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت گھروں کیلئے 4 ارب کی سبسڈی دے چکی ہے، گھروں کیلئے 150ارب روپے منظور کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑھتی آبادی کی ضروریات کے مطابق اقدامات کرنے ہونگے، پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اپنا گھر ہر پاکستانی کا خواب ہے۔