مبئی(این این آئی) اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے مقبوضہ کشمیرپربنی پروپیگنڈا فلم’ کشمیرفائلز’ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھرہندوانتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرسے متعلق متنازع فلم’ کشمیرفائلز’ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔کنگنا رناوت نے بیان میں ‘ کشمیرفائلز’ کوبھارت کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے کمائی کے حوالے سے ساری بالی وڈ فلموں کوپیچھے چھوڑ دیا۔آج ہرکوئی کشمیرفائلز کی بات کررہا ہے۔انہوں نے بالی وڈ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی حقیقی فلم کی بڑی کامیابی پربالی وڈ کوسانپ سونگھ گیا ہے اوروہاں سے کوئی ردعمل نہیں آرہا۔حکمران ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کی حمایت اورتعاون سے بننے والی متنازع پروپیگنڈا فلم ‘ کشمیرفائلز’ میں کشمیری مسلمانوں کودہشتگرد اورقاتل کے طورپردکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری ہندوپنڈتوں کومظلوم دکھایا گیا۔بھارت کے مختلف علاقوں میں فلم کیخلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...