تلنگانہ (این این آئی)بھارت میں مسلمان مخالف فلم ‘دی کشمیر فائلز ‘ کی نمائش کے دوران مسلمان نوجوانوں نے ‘ پاکستان زندہ باد ‘ کے نعرے لگادیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ایک سنیما میں مبینہ طور پر دو نوجوانوں کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر زدوکوب کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سنیما میں پاکستان زندہ باد کے نعرے سن کر بھارتی ناظرین بپھر گئے اور مسلمان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔صورتحال بگڑنے پر تھیٹر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا تاہم دونوں نوجوان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس نے بھی صورتحال کو فوری کنٹرول کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں چند لوگوں کے درمیان بحث و مباحثہ سنا جاسکتا ہے جب کہ اسی دوران ایک شخص دوسرے کے ساتھ مار پیٹ بھی کر رہا ہے۔خیال رہے کہ فلم دی کشمیر فائلز کو جہاں ایک طرف پسند کیا جارہا ہے وہیں مداحوں کی جانب سے فلم کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے فلم سازوں پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...