اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کا دل رکھنے کے لئے ایک خط ضرور لہرایا گیا، وزیراعظم پاکستان کی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کا الزام لگا کر نیا بیانیہ بنا رہے، بیرونی سازش متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ آپ خود کا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے موازنہ نا کریں۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو کو کہا گیا تمہیں عبرت کا نشان بنائے گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھ گئے لیکن ملک و عوام کے لئے آخری سانس تک ڈٹے رہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کے جیب میں رکھ دیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہیے،آپ سے پہلے صدر زرداری نے روس کا دورہ کیا تھا۔ شیری رحمان نے کہاکہ سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی تھی، امریکہ سے بیسز آصف علی زرداری نے واپس لئے تھے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ نے ملک و عوام کو تباہ کرنے کے علاوہ کیا کیا ہے جو آپ کے خلاف سازش کی جائے گی؟ اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...