اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فردوش عاشق اعوان کی جانب سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت تک یہ پیغام معروف گلوکار وارث بیگ کے ذریعے پہنچایا گیا جنہوں نے گزشتہ ہفتے لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی جانب سے لندن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم ان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے فردوس عاشق اعوان کے معاملے پر 10 منٹ تک بات چیت بھی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فردوس عاشق اعوان کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی اور انہیں جواب دیا گیا کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت سے رابطہ کیا جائے۔دوسری جانب فردوس عاشق اعوان سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اسے جھوٹی خبر قرار دیا۔
مقبول خبریں
پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کر دی جائیگی ، وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری نومبر میں کر دی جائے گی،...
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میںبیٹھنے سے معذرت کر لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی...
یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بڑا چیلنج ہے،شہباز شریف
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔شہباز شریف نے...
آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ، مشق انڈس شیلڈ...
راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے۔نے پولیو کے عالمی...