اسلام آباد (این این آئی) حکومتی وفد نے اتحادی جماعت (ق) لیگ کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔(ق) لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ محمود، اسد عمر اور پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی وفد نے چوہدری برادران سے ملاقات کی جس میں (ق) لیگ کی طرف سے پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی شریک تھے۔(ق) لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق حکومتی وفد سے کوئی بات نہیں۔ملاقات کے بعد گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ گلے شکوے ان سے ہوتے ہیں جن سے کوئی امید اور رشتہ ہوتا ہے، آپ اس لحاظ سے دیکھیں کہ رشتہ آج بھی قائم ہے،ہماری بہت اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جلد ہی بریک تھرو دیں گے۔انہوںنے کہاکہہ ہم اپنی بہتری کا فیصلہ کریں گے دونوں جانب سے آفرز موجود ہیں، تمام اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فیصلہ کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران ابھی تک حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...