دوحا(این این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔عالمی کمیونٹی، تنظیموں اور رہنماوں پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں افغان عوام کے تحفظ کیلئے کیا بہتر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوحا میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال بہت تکلیف دہ ہے، لوگوں کو معاشی پریشانی کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے اور افغانستان میں اس وقت انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغانستان میں پہلے جو بھی ترقی ہوئی تھی طالبان کے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکنے کے اعلان کے بعد وہ سب واپس پیچھے چلی گئی ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...