اسلام آباد(این این آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہوچکی ،عمران خان بے آبرو ہوکر حکومت سے جائے گا،نا اہل حکمراں کہتا ہے میرے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش ہے، عمران خان کی قسمت میں عزت نہیں، اس کی حیثیت گلی ڈنڈے جیسی ہے،ہمارا الیکشن کمیشن بھی بے چاراہے جو قوم کو درست نتیجہ بھی نہیں دے سکتا،ہمارا ہدف اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خودمختار ہو، ہم فارن فنڈنگ سے پی ٹی آئی کو فرار ہونے نہیں دیں گے، تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی نیندیں ایک ہفتے حرام رہیں گی۔ رات گئے جلسے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناجائز حکمرانی کے خلاف آپ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، اب اس حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے، ایسی ناجائز ، نااہل حکومت کا ایسا خاتمہ کیا جائے کہ دوبارہ ایسی حکمرانی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں جائز حکمرانی کیلئے آپ نے قربانیاں دی ہیں، قومی اسمبلی میں اس نا اہل کے خلاف باضابطہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے، یہ بڑا بے آبرو ہوکر اس کوچے سے نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمراں کہتا ہے میرے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش ہے، عمران خان کی قسمت میں عزت نہیں، اس کی حیثیت گلی ڈنڈے جیسی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی نیندیں ایک ہفتے حرام رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو معلوم ہی نہیں کہ امربالمعروف کے معنی کیاہیں جبکہ اسے نہ امر بالمعروف لکھنا آتا ہے اور نہ بولنا آتاہے، ہمارا جاہلوں سے واسطہ پڑاہے، جاہلوں کی باتوں کا جواب نہیں دیاجاتا۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ آزادی مارچ کے ثمرات حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ،ہم کامیابی کے قریب ہیں اوران شاء اللہ یہ جنگ جاری رہے گی
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...