بیجنگ (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عبوری افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے زیرالتوا سوال کو زیادہ دیر تک یوں ہی بغیر حل کے نہیں چھوڑا جاسکتا، خطے کو جوڑنے کا خیال انفراسٹرکچر کی طویل المدتی ترقی کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،انسداد دہشتگردی میں پیش رفت، عبوری حکومت کی صلاحیت اور عالمی برادری کی ان کوششوں میں حمایت میں آمادگی پر منحصر ہے،لاکھوں افغان بچے بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کررہے ہیں، افغان ہسپتالوں کو ادویات، آلات اور اہلکاروں کی شدید کمی درپیش ہے،افغانستان میں صورتحال کی مکمل تبدیلی، عالمی برادری خاص طور پر اس کے ہمسایوں کی جانب سے خصوصی توجہ کی متقاضی ہے،ماضی کی غلطیاں نہ دوہرائی جائیں ، ہم نے عملی ربط وتعلق جاری رکھنے کا حقیقت پسندانہ طرزِ فکر اپنانے پر زور دیا ہے ،ہمارے خیال میں چالیس سال کے تنازعہ کے بعد آخر کار افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع میسر آیا ہے،چنانچہ مل کر، تعمیری شراکت داری کے ذریعے اس عمل کو مضبوط بنایاجاسکتا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں آج شرکت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اس اجلاس کے انتظام و اہتمام اور اس کے انعقاد کے لئے چین کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ اجلاسوں کی طرح ہم افغانستان کی صورتحال کے کثیرجہتی پہلوئوں پر پیش رفت کیلئے مفصل تبادلہ خیال اور تعمیری راستہ اپنانے کے منتظر ہیں،اس واضح احساس کے ساتھ پاکستان نے گذشتہ برس، اس فارمیٹ کا آغاز کیا تھا کہ ہمسایہ ممالک کا افغانستان کے استحکام میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت، سب سے زیادہ کلیدی مفاد وابستہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا نکتہ نظر یہ تھا کہ ہمسایہ ممالک کے لئے بہت اہم ہے کہ وہ مل بیٹھیں، اپنے نکتہ نظر سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں اور 15 اگست کی صورتحال کے بعد مشترکہ سوچ اپنانے کے لئے کام کریں،یہ امر تسلی بخش ہے کہ یہ اقدام نہ صرف جاری ہے بلکہ فروغ پارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 15 اگست 2021 نے افغانستان میں ایک نئی حقیقت کو جنم دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں صورتحال کی مکمل تبدیلی، عالمی برادری خاص طور پر اس کے ہمسایوں کی جانب سے خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے حصے کے طور پر پاکستان، افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...