اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ حکومت لوگوں کے مسائل سے لاتعلق رہی، عمران خان کہتا ہے آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں کے لئے وزیراعظم نہیں بنا،حکومت کے ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا،عمران خان کے پاس ڈالر کی قیمت بڑھنے سے دس ہزار بہانے ہوں گے،پاکستانی روپے میں مزید بے قدری ہوگی،وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کیلئے وزیراعلیٰ کو ہٹا رہے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ غریب دشمن پالیسیوں کے ساتھ نہیں ،عمران خان ایک دن بھی مزید وزیراعظم رہا تو جمہوریت ملک اور معیشت کو نقصان ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کافی گرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ساڑھے تین برسوں کی کہانی کی وجہ سے حالات یہاں پہنچے ،حکومت لوگوں کے مسائل سے لاتعلق رہی،ملک کا وزیراعظم کہتا ہے آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں کے لئے وزیراعظم نہیں بنا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خاں عوامی مسائل کیلئے وزیراعظم نہیں بنے،عوام کے حالات اجیرن ہیں،روز مرہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا،پاکستانی روپے میں مزید بے قدری ہوگی،عمران خان کے پاس ڈالر کی قیمت بڑھنے سے دس ہزار بہانے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن انڈیکس بتا رہے ہیں کہ کرپشن میں اضافہ ہوا،وزیراعلیٰ کی اپنی کرپشن کی داستان ہے،وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کیلئے وزیراعلیٰ کو ہٹا رہے ہیں ،عمران خان عوام کی نہیں کرسی کی غرض ہے،اقتدار کی حوس کے باعث عمران حالت دماغی حالت کھو چکا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروائی ،پارلیمنٹ میں عوامی نمائندے نے محسوس کیا کہ اپوزیشن کا قدم عوام کے حق میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام قومی قیادت بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ غریب دشمن پالیسیوں کے ساتھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ساتھ دینے والوں کو گالیاں دی گئی، پھر پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،ڈیم خشک ہیں ،بجلی بھی مہیا نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی باہر بیٹھا شخص ہمارے مسائل بتائے گا۔
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...