اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے ظاہر ہوتا ہے پاکستانی عوام اپنے دلیر لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے ،اب پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے،پچھلے 30 سال سے ہماری معیشت دلدل میں دھستی جارہی ہے،جب تک معیشت کی ترقی کی رفتار تیز نہیں ہوگی اس وقت تک روزگار کے زیادہ مواقع نہیں مل سکتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے لہذا ہماری اولین ترجیح انہیں روزگار فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے کہا تھا کہ 5 سال کے اندر ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا، جس پر ہمارا بہت مذاق اڑایا گیا، لیکن اس میں دو ترجیحات تھی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 سال سے ہماری معیشت دلدل میں دھستی جارہی ہے، ہمارا بیرونی خسارہ اتنا زیادہ ہے کہ جیسے ہی معیشت کی رفتار تیز ہوتی ہے ڈالر کی کمی ہونے لگتی ہے اور ہمیں دوربارہ اسے بریک لگانی پڑتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ جب تک معیشت کی ترقی کی رفتار تیز نہیں ہوگی اس وقت تک روزگار کے زیادہ مواقع نہیں مل سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنی پالیسز کو وہاں مرکوز کیا جہاں برآمدات میں اضافہ ہو اور روزگار بھی ہو جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے پچھلے 2 سال میں زراعت میں جو ترقی ہوئی یہ ترقی ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...