نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر دلیپ سنگھ نے بھارت کو وارننگ دی ہے اور کہاہے کہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت سمیت کسی بھی ملک کیلئے سخت نتائج ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دلیپ سنگھ نے کہا کہ روس کے مرکزی بینک کے ذریعے مقامی کرنسی کا لین دین کرنے اور ادائیگی کے نئے طریقہ کار بنانے والے ملکوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی نائب مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ خواہش مند ہیں کہ اتحادی اور شراکت کار ملک ایسا طریقہ کار نہ بنائیں جو روسی کرنسی روبل کو سہارا دیں۔ ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔اس سلسلے میں رواں ہفتے روس اور بھارت کے بینک حکام کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ۔دلیپ سنگھ نے کہا کہ اگر بھارت روس پر اپنا انحصار کم کرتا ہے تو امریکا بھارت کو توانائی اور دفاعی ہارڈویئر کی تیاری میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔بھارتی آئل ریفائنریز نے یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے 13 ملین بیرل سے زیادہ روسی تیل خریدا ہے، یہ مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، بھارت نے گزشتہ سال 16 ملین بیرل روسی تیل خریدا تھا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...