واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ان میں صدر ولادی میر پوتین کے بچوں اور روس کے سب سے بڑے بینک کوہدف بنایا گیا ہے اور بعض پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیاکہ امریکا جی سیون اور یورپی یونین کے ساتھ یوکرین بہ شمول بوچا میں مظالم کے ردعمل میں پوتین حکومت کے خلاف شدید اور فوری معاشی قدغنیں عاید کررہاہے۔بیان میں یوکرین کے قصبے بوچا میں مظالم کا حوالہ دیا گیا جہاں روسی افواج کے انخلا کے بعد سڑکوں پربے گوروکفن اور تشدد زدہ لاشوں کی تصاویردیکھی گئی ہیں۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ بوچا قتل عام کے تمام ذمے داروں کااحتساب کرے گا جبکہ روس نے بوچا مظالم کی ذمے داری قبول کرنے سے انکارکیا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق وہ روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی لگانے ،روس کے سب سے بڑے بینک ،سبربینک، اس کے کئی اہم سرکاری کاروباری اداروں اور سرکاری عہدے داروں اور ان کے خاندان کے افراد پر سخت ترین مالی پابندیاں عاید کرنے کے لیے تباہ کن اقتصادی اقدامات کررہا ہے۔اعلان کردہ دیگر پابندیوں میں روسی صدر کے بالغ بچوں، وزیرخارجہ سرگئی لافروف کی اہلیہ اور بیٹی اور روس کی سلامتی کونسل کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی بیان میں کہا گیا کہ ان افراد نے روسی عوام کی قیمت پرخود کو مالامال کیا ہے۔بیان میںنے مزیدکہا گیا کہ جب تک روس یوکرین میں وحشیانہ جارحیت جاری رکھے گا، ہم اپنے اتحادیوں اورشراکت داروں کے ساتھ مل کرروس کے خلاف اضافی قدغنوں کا سلسلہ جاری رکھنے میں متحد رہیں گے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...