اسلام آباد(این این ائی) سابق وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے پہلے ہی بتایاگیا تھا یہ حرم پاک جائیں گے تو دیکھئے گا لوگ کیا سلوک کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ کیا سلوک کرتے ہیں۔اْنہوں نے یہ پریس کانفرنس حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پشاور میں کی تھی۔شیخ رشید کی پریس کانفرنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ مسجد نبویۖ میں پیش آنے والے واقعے کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔اس کے ساتھ ہی صارفین شیخ رشید احمد کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی، مسجد نبویۖکی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے۔گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...